ابنا: انہوں نے کہا کہ سترہ ستمبر سے شروع ہونےوالی اسلامی بیداری کانفرنس میں علماء اور عالم اسلام کے دانشوراور غیر اسلامی دانشور شریک ہورہے ہیں۔ انہوں نے علاقے کی قوموں کی تحریکوں اور اسلامی انقلاب میں بعض شباہتوں کو بیان کرتےہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب اور امام خمینی کے افکار ونظریات سے قومیں حرکت میں آئي ہیں اور اسلامی بیداری معرض وجود میں آئي ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس علاقے میں انقلابی جوانوں کی فکری مدد کرسکے گا۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اسلامی بیداری کا محور ومرکز قران مجید ہے اور قرآن و سنت سے تمسک کےبغیر کوئي کام نہیں کیا جاسکتا۔............
/169